Loading Events

« All Events

  • This event has passed.

24 Mar 25, Team match

Mar 25, 2025 @ 8:00 am - 5:00 pm

ڈیفنس ہاکی ارینہ (منظور الحسن ہاکی سٹیڈیم) میڈیا سیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یومِ پاکستان کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈیفنس ہاکی ارینہ (منظور الحسن ہاکی سٹیڈیم) لاھور میں ڈیفنس ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں پر مشتمل ریڈ اور بلیک ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا جسکے مہمان خصوصی سابقہ ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور جناب خادم علی خان صاحب تھے- میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی سے کروایا گیا ۔ گروپ فوٹو کے بعد مہمان خصوصی نے اپنے تجربے کی روشنی میں چند لمحات خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ اس میچ میں ریڈ ٹیم نے بلیک ٹیم کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی ۔ ریڈ ٹیم کی طرف سے سید مظئین شاہ، محمد شکیل ، محمد یاسین ، شاھد حسین اور رفیع اللہ نے ایک ایک گول جبکہ بلیک ٹیم کی جانب سے محمد شازیب نے دو اور حماد علی نے ایک گول کیا۔ میچ کے دوران مہمان خصوصی جناب خادم علی خان صاحب نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا اور کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولیات کے سلسلے میں پاکستان آرمی اور ڈی ایچ اے لاہور کی بھی بہت تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں انشاللہ یہ کھلاڑی پاکستان ہاکی کے لیئے قیمتی اثاثہ ثابت ھوں گے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ ایمپائرنگ کے فرائض غلام محی الدین اور صداقت علی نے سر انجام دئیے

Details

  • Date: Mar 25, 2025
  • Time:
    8:00 am - 5:00 pm

Leave a comment